- November 27, 2024
- No Comments
- قادری مجاہدی مسائل گروپ
غیر قانونی طریقے سے سرکاری پانی پائپ کا گھر میں کنیکشن دینا کیسا؟
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
سوال عرض ھیکہ
اگر کسی کے گھر کے سامنے سے سرکاری پائپ گزرتا ہو اور گھر والے نے اگر اس پائپ سے اپنے گھر کے اندر کنکشن کروایا illegal طریقے سے تو اسکا کیا حکم ہے ؟
وہ پائپ جو ھے اس سے اس علاقے کے لگ بھگ سبھی لوگ illegal طریقے سے ہی کنکشن کرواتے ہیں اور سرکار کے طرف سے ان پر کبھی بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے حالانکہ وہ اس معاملے سے بخوبی واقف ہیں۔
نام =محمد ساحل رضا مجاہدی
پتہ= روڈ نمبر۔۱ عبدالحمید نگر آسنسول
مغربی بنگال۔۷۱۳۳۲۵
الجواب بعون الملک الوھاب
غیر قانونی طور پر گھر کے اندر پائپ کنکشن کروانا منع ہے کہ
اس میں حکومت کو دھوکہ دینا ہے اور اسکے قانون کو توڑنا ہے اپنے کو اہانت کے لئے پیش کرنا ۔اپنی عزت کو خطرہ میں ڈالنا ہے اور عزت کی حفاظت کرنا اور ذلت و رسوائی سے بچنا ضروری ہے جیسا کہ سرکار مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ بلاٹکٹ سفر کرنے کے متعلق تحریر فرماتے ہیں “یہاں کفار اگرچہ حربی ہیں مگر بلا ٹکٹ ریل میں سفر کرنا اپنے کو اہانت کے لئے پیش کرنا ہے اپنی عزت کو خطرہ میں ڈالنا ہے کہ خلاف قانون ہے مستوجب سزا ہوگا اس حرکت سے احتراز لازم جو موجب ذلت و رسوائی ہو”- (فتاوی مصطفویہ ص:226)
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ:اسیر قادری مجاھدی
تاریخ:١٦/رجب المرجب/١٤٤٥ھ
٢٨/جنوری/٢٠٢٤
❤️
الجواب صحیح والمجیب نجیح
مصدق:مفتی محمد شہنواز شفق مصباحی صاحب قبلہ
قاضی شہر ممبرا ، مہاراشٹر ، الھند
صدر دارالعلوم فیضان رضا