logo
phone

Follow Us:

🌹ایک شعر سے متعلق سوال🌹

🌹ایک شعر سے متعلق سوال🌹

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مندرجہ ذیل کے بارے میں
درِ مصطفٰی پہ رکھا جو سر
کوہ ندا سے آئی ہںے یہ خبر
تیرے وہ بھی سجدے ادہ ہوے
جو قضا ہوے تھے نماز میں
یہ شعر پڑھنا کیسا ہے
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل:-اطہر رضا ،گڑھوا، جھارکھنڈ ـــــــــــ🌹🌹🌹ـــــــــــــــ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جس نے یہ شعر لکھا ہے وہی اپنی مراد بتا سکتا ہے اگر چہ اس شعر میں تاویل کی گنجائش ہے لیکن ہر پڑھنے والا وہی سمجھے جو اسکی صحیح مراد ہو سکتی ہے کوئی ضروری نہیں ۔ اس لیے نہیں پڑھنا چاہیے ۔ علاوہ ازیں در اصل یہ شعر اس طرح نہیں ہے لکھنے والے نے اسکے پہلے دو مصرعے تبدیل کر دئے ہیں ، شعر اس طرح ہے ؛
بڑا کرم کیا تیری یاد نے
مجھے آ جگایا نماز میں
میرے وہ بھی سجدے ادا ہوئے
جو قضا ہوئے تھے نماز میں
نیز شعر کا دوسرا مصرع (کوہ ندا سے آئی ہے یہ خبر) موزون بھی نہیں ہے (وزنِ شعری کے خلاف ہے) پتہ نہیں کس نے لکھا ہے ابھی وہ اس فن میں بہت کچا ہے ۔ اس لیے شعر لکھنا اتنا بھی آسان نہیں ہے خاص کر نعت رسول ﷺ ، علماے کرام فرماتے ہیں نعت پاک لکھنا تلوار کی دھار پر چلنا ہے ، اسکے لیے عقائد اہلسنت سے پوری طرح واقف ہونا ضروری ہے لہذا شاعری کا شوق ہے تو کسی عالم دین اور ماہر فن کی نگرانی میں یہ کام کرنا چاہیے ۔ واللہ اعلم بالصواب
ـــــــــــــــ❤️❤️❤️ـــــــــــــــــ
کتبہ:فقیر قادری مجاہدی
تاریخ: ٢٠،صفرالمظفر/١٤٤٦
٢٥،اگست/٢٠٢٤ء
ـــــــــــــ🌹🌹🌹ـــــــــــــــــــــ
صح الجوال
مصدق:مفتی محمد شہنواز شفق مصباحی صاحب قبلہ
قاضی شہر ممبرا ، مہاراشٹر ، الھند
صدر دارالعلوم فیضان رضا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *